the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سپریم کورٹ نے اپہار سنیما میں آگ لگنے کے معاملے میں مشہور بزنس مین گوپال انسل کو آج ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ اس واقعہ میں 59 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی تین رکنی بنچ نے یہ فرمان سنایا ہے ۔ جسٹس کورین جوزف اور جسٹس آدرش کمار گوئل اس بنچ کے رکن ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اپہار المیہ کے متاثرین کی تنظیم اور سی بی آئی کی نظر ثانی کی عرضی کو جزوی طور سے منظور کرتے ہوئے کہا کہ گوپال انسل کے بھائی سشیل انسل پہلے سے ہی



جیل کاٹ رہے ہیں۔ گوپال انسل بھی اس کیس میں چار ماہ جیل میں رہ چکے ہیں ۔

عدالت کا حکم آنے کے بعد اپہار سنیما کی آتشزدگی میں اپنے دو بچے کھو دینے والی مسز نیلم کرشنا مورتی نے کہا  مجھے بے حد مایوسی ہوئی ہے ۔ میں نے عدالت سے رجوع کرکے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی۔ عدلیہ پر سے میرا اعتبار ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ہماری تمام کوششیں بیکار گئیں ۔ مجھے بہت دکھ ہوا ہے ۔ امیر اور طاقتور لوگوں کو خصوصی اختیار حاصل ہیں وہ کچھ بھی کرکے بچ جاتے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.